اسلام آباد( نیوز ر پورٹر) روس ،ترکیہ، سعودی عرب ، ایران ۔کویت اور آ ذر بائیجان سمیت متعدد ممالک نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جانوں کے نقصان پر حکومت پا کستان سے تعزیت کی ہے اور مکمل تعاون کا یقین د لایا ہے۔ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش کی ہے۔