• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کا ہسپتال بنایا جائیگا، شہباز شریف

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق ٹرشری کیئر کا اسپتال بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روزاپنی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس کے دوران کہی ۔اجلاس کو چینی کمپنی کی جانب سے Hongkong-AOHUA کی جانب سے تیار کردہ کمپلیکس کا کنسیپٹ ڈیزائن پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے ڈیزائن میں شمسی توانائی، قدرتی روشنی کے بہتر استعمال، پانی کی ریسائکلنگ اور ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے اقدامات پر بھی اظہار اطمینان کیا۔ وزیرِ اعظم نےجناح میڈیکل کمپلیکس کے نظام کو اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں سے ڈیجٹل طریقے سے منسلک کرنے کے حوالے سے بھی ہدایت دی ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ گزشتہ 30 برس سے 1 ہزار سے زائد اسپتالوں کے ڈیزائن تیار کرنے کا تجربہ رکھنے والی ہانگ کانگ-آوہوا کمپنی نے اسپتال کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے تیار کیاہے۔ اجلاس کو تفصیلی طور پر اسپتال کے ڈیزائن کے بارے آگاہی دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چینی کمپنی کا پاکستان کے اسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اہم خبریں سے مزید