• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ کل بھارت، بدھ کو پاکستان آئیں گے

اسلام آباد( صالح ظافر)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اس بھارتی درخواست کے باوجود کہ بیجنگ اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو الگ الگ رکھے آئندہ ہفتے ایک ہی دورے کے دوران بھارت اور پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وانگ ای 18 اگست کو نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ دو روزہ قیام کے بعد 20 اگست کو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اسلام آباد میں وہ پاکستان-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے اور وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں سی پیک، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور دفاعی تعلقات پر غور ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید