• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا بڑا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل

قصور(آئی این پی ) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے ضلع بہاولنگر میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث دریائی بیلٹ میں فصلیں، ڈیرے زیرآب آگئے۔ سیلابی ریلہ کے باعث دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 70 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔سیلابی ریلے سے قصور کی سیکڑوں ایکڑ فصلیں زیرِ آب آگئیں جبکہ درجنوں آبادیاں متاثر ہوئیں اور مقامی آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے وارننگ جاری کردی ہے اور دریائی بیلٹ سے لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید