• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خیبر پختونخوا، کشمیر،شمالی علاقہ جات میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اورامدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران درست فیصلے کریں تو عوام یکجا ہوسکتی ہے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ قومی اتحاد کی مثال ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے۔
اہم خبریں سے مزید