• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، ڈاکٹر خالد حفیظ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے نوجوان نسل تک ان عظیم قربانیوں اور وطن کی محبت کو منتقل و زندہ رکھنا اساتذہ اور جامعات کا قومی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمزپروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی وائس چانسلر نے کہاکہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے آزادی لاکھوں نعمتوں سے بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت ہر فرد کی ذمہ داری ہے قیام پاکستان کے شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو قومیں اپنے شہدا ء اور مشاہیر کو یاد رکھتی ہیں وہ ہمیشہ تاریخ میں زندہ و جاوید رہتی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید