کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) حکومت بلوچستان فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جونیئر کلرک، سینئر کلرک اور سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں کو ختم کرنے کی تجویز دے دی گئی جنگ کو موصولہ سمری کے مطابق ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کے باعث ان عہدوں کی زیادہ تر ذمہ داریاں غیر ضروری ہو چکی ہیں ماضی میں فائلوں کی نقل و حرکت، ڈاک ڈسپیچ اور ٹائپنگ جیسے کام کلریکل عملہ انجام دیتا تھا لیکن اب یہ تمام سرگرمیاں جدید نظام اور سافٹ ویئر کے ذریعے خودکار طور پر مکمل ہو رہی ہیں رپورٹ کے مطابق کلریکل عملے کے تقریباً 70 سے 80 فیصد کام اب ڈیجیٹل سسٹم سنبھال رہے ہیں فنانس ڈپارٹمنٹ نے تجویز دی ہے کہ جونیئر کلرک گریڈ 11کو نئے نام ڈیٹا انٹری آپریٹر میں تبدیل کیا جائے اسی طرح سینئر کلرک گریڈ 14 کوایم آئی ایس اسسٹنٹ اور سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 کو ڈیٹا انٹری سپروائزر کے عہدے میں بدلا جائے حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد انتظامی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ڈیجیٹل ماحول میں افسران و عملے کی اہمیت برقرار رکھنا ہے۔