کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)ایف آئی اے بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے 5مزمان کو گرفتار کرکےغیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے چار افراد کو فارن ایکٹ کے تحت تحویل میں لے لیا ۔یف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون بہرام خان مندوخیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر تفتان اور لورالائی موجود ہیں جو ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ تفتان اور لورالائی سرکل کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر دونو سرکلز نے گزشتہ روز کارروائیاں کر تے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2گروہوں کے 5ملزمان رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ کو گرفتار کر لیا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں ملزم رسول باچا، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار ملزمان ایران اور ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہیں ملزمان نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایاملزمان شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتے جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم طالب حسین اور احسان اللہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے میں ملوث پائے گئے کارروائی کے دوران ملزمان کے گھر سےغیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کیلئے تیار چار افراد کو فارن ایکٹ کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا ملزمان ایران میں مقیم فہیم گجر نامی ایجنٹ کے کارندوں کے طور پر کام کر رہے تھے۔