کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر ، سوات ، شانگلہ ، باجوڑ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب جبکہ مہمند میں ہیلی کاپٹر حادثے کے المناک واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جانی و مالی نقصانات نے پوری قوم کو رنجیدہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔