• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں سے پیار محبت کے رشتے مضبوط بنتے ہیں،سکینہ عبداللہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں مستقبل کے معمارہیں۔ جنہوں نے آگے بڑھکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے بلوچستان کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہوں نے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیاں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہے۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہا ں ہسپتال ویران اور امن آتشی کا دور درہ ہوتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دوسرے بلوچستان گیمز کے سلسلے میں ویمن ٹیبل ٹینس ایونٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ کھیل کی ویمن ٹیبل ٹینس کو چ فرح خان درانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے سکینہ عبداللہ نے کہا کہ محکمہ کھیل مبارکباد کا مستحق ہے جس نے صوبے بھر کے میدانوں کو آباد کیا ہوا ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہا ں ہسپتال ویران اور امن آشتی کا دور درہ ہوتاہے کھیلوں سے پیار محبت کے رشتے بھی مضبوط بنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ایونٹ کے انعقاد سے دنیا بھر کو بلوچستان کے عوام نےپیغام دیا ہے کہ ہم امن کے داعی ، کھیلوں سے پیار کرتے ہیں ملک دشمن عناصر کو سمجھ جانا چائیے کہ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے گئے ۔
کوئٹہ سے مزید