• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان گیمز آخری مراحل میں داخل،کوئٹہ ڈویژن میڈلز دوڑ میں سب سے آگے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گیمز میں آخری مراحل میں داخل ہوگئے کوئٹہ ڈویژن نے میڈلز دوڈ میں سب سے آگے بلوچستان گیمز میں ایتھلیٹکس ،باڈی بلڈنگ کراٹے،والی بال ،باکسنگ ،بیڈمنٹن کرکٹ ،فٹبال ،ٹیبل ٹینس اور دیگر شامل تھے اب تک ایتھلیٹکس باڈی بلڈنگ شوٹنگ بال باکسنگ ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر ہوچکے ہیں ۔کک باکسنگ بیڈمنٹن کرکٹ فٹبال کے مقابلے ابھی باقی ہیں۔اب تک کی پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ ڈویژن چھ گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ 67 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر ہے۔ جب کہ لورالائی ڈویژن ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز کے ساتھ 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ قلات ڈویژن تین بران میڈلز کے ساتھ 15 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر ہے ژوب ڈویژن دو سلور میڈلز کے ساتھ 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور سبی ڈویژن بھی دو سلور میڈل لے کر چوتھے نمبر پر ہے رخشان ڈویژن دو بران میڈلز کے ساتھ 10 پوائنٹ حاصل کر کے پانچویں نمبر پرہے جبکہ نصیر اباد اور مکران ایک ایک بران میڈل کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ فٹبال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہے اتوار کے روز بھی مقابلے ہونگے جبکہ سوموار کے روز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید