• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ جنگ، فیلڈ مارشل نے پاکستان کو ڈمپر، بھارت کو قیمتی گاڑی کہا، وزیر داخلہ

لاہور(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت کی ہر منصوبہ بندی کا ہمیں بروقت علم ہوجاتا تھا‘بھارت کے تباہ ہونے والے6 طیاروں کی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے‘جنگ کے دوران ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی مد حاصل تھی‘ ہم پر دنیابھرنے دباؤڈالاکہ انڈیا پر جوابی حملہ نہ کریں مگر وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈمارشل عاصم منیر نے نہ صرف پریشر برداشت کیابلکہ انڈیا کو منہ توڑجواب بھی دیا‘ فیلڈمارشل نے صلح کیلئے آئے سعودی وفد سےبات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے پاکستان کو ڈمپر ٹرک اور بھارت کو قیمتی مرسیڈیز گاڑی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت چمکتی لگژری گاڑی اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپر ٹرک ہے‘ دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں اس لگژری گاڑی کا کیاحال ہوگا؟ اس پر وہ چپ ہوگئے‘پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ پاکستان کی آرمی‘ ایئر فورس اور نیوی نے یکساں حکمت عملی ترتیب دی اور ایک اسٹریٹجی کے تحت جنگ لڑی ‘دوسری جانب بھارت کے آرمی ‘نیول اورایئرچیفس مودی سے الگ الگ مل رہے تھے اورتقسیم کاشکار تھے جس کا نتیجہ انہوں نے خود دیکھ لیا‘ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس پورے ڈرامے کے پیچھے تھے اور یہ دونوں کردار انڈیا اور مودی دونوںکو لے ڈوبیں گےجبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کا کہناہے کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں‘ سیاسی قیادت ڈائیلاگ کے ذریعے آگے بڑھ سکتی ہے معرکہ حق میں پاکستان نے جرات‘ حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا‘انڈیاکیخلاف پاکستان کی فتح میں تمام اداروں کا کلیدی کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں پاک بھارت جنگ میں بہت واقعات کا عینی شاہد ہوں اور بہت امور میں شامل رہا ہوں‘ جب وہ کوئی پلاننگ کرتے تھے یا جب ان کے جہاز اڑتے تھے‘ ہماری ایجنسیز ان تک رسائی حاصل کر لیتی تھیں ‘ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران خاموش مجاہد ہیں اور ان کا کردار اس جنگ میں انتہائی اہم رہا ہے ۔


اہم خبریں سے مزید