• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے تباہی، شاہراہ بلتستان تاحال بند، پیٹرول اور خوراک کی قلت

اسکردو ( نثار عباس، نامہ نگار) بلتستان ڈویژن میں سیلابی تباہی کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری، شاہراہ بلتستان مسلسل چار روز سے بند ہونے کے باعث اسکردو شہر اور دیگر اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات اور خوراک کی قلت پیدا ہوئی ہے اسکردو شہر کے نواحی علاقے کٹی شو میں سیلابی ملبے میں دب کر ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہے، ستق نالہ روندو میں دوسرے روز بھی بدستور اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب مسجد ، ہوٹل اور رہائشی کمرے بہا لے گیا، ستق کے مقام پر شاہراہ بلتستان کا ایک حصہ بھی سیلاب میں بہہ گیا۔

اہم خبریں سے مزید