• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکہ، بنوں میں تھانے پر فائرنگ، دہشتگرد گرفتار

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس بکتر کے قریب دھما کہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بنوں میں تھانے پرفائرنگ ، دہشت گرد گرفتار، لکی دھماکےمیں پولیس اہلکار محفوظ رہے، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ، بنو ں میں حملہ پولیس نےاہل علاقےسےمل نا کام بنادیا، پولیس کے مطابق لکی مروت میں میانوالی سڑک پر تھانہ صدر کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، پولیس اہلکار محفوظ رہے، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے، اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسزپر کئی حملے ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید