• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلیوں سے ہر سال گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ شدت آرہی ہے، چیئرمین NDMA

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا ہے، کمیو نی کیشن انفرااسٹرکچر ، سڑکوں اور پلوں کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہر سال گزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ شدت آ رہی ہے ، مون سون ریلیف کی سرگرمیوں کے خاتمہ پر وزارت مواصلات ، ہاؤسنگ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کی بحالی یقینی بنائیں گے، آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کےلئے پیشگی معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،جن اضلاع میں زیادہ جانی نقصان ہوا، لوگ بے گھر ہوئے ہیں وہاں  کل سے امدادی پیکج پہنچایا جائے گا، مون سون سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کےلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی بریفنگ کا مقصد قومی سطح پر کی جانے والی امدادی اور بحالی کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال گرمی کی شدت زیادہ رہی جس کی وجہ سے مون سون 2025 کا پھیلاؤ اور شدت بھی زیادہ ہے، رواں سال مون سون کی بارشوں میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 50 سے 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید