اسلام آبا د( نیو زر پورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے ،امدادی سامان میں راشن، خیمے، ادویات شامل، سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے،جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشنز میں حصہ لیں گے۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ضلع شانگلہ و بونیر، وفاقی وزیر پاور ڈویژن ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ضلع مانسہرہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی سیلاب متاثرین تقسیم کی نگرانی کریں گے۔