راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق چینی کی بلاتعطل دستیابی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ 165 فی کلوگرام قیمت پراب تک شوگر ملوں سے کل 350,333 میٹرک ٹن چینی اٹھائی جا چکی ہے۔اس بات کا اظہارسیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے جائزہ اجلاس میں کیا۔