• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان پہنچ گئیں، پرجوش اور شاندار استقبال

ٹوکیو (عرفان صدیقی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے اہم سرکاری دورۂ جاپان پر ٹوکیو پہنچ گئیں جہاں اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹوکیو کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد پہلے سے موجود تھی، جنہوں نے پرجوش نعروں اور تالیاں بجا کر مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔ تقریب میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی آمد سے نہ صرف مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے بلکہ یہ دورہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق انٹرنیشنل افیئرز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود، مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان، چیئرمین ملک یونس، جنرل سیکریٹری شمس بٹ، سینیئر نائب صدر قدیر مغل، چوہدری عنصر، انفارمیشن سیکریٹری ملک کاشف اعوان، سینئر رہنما ناصر گجر، ابرار شاہ، وسیم کمبوہ، شاہد مجید، عاطف بٹ اور عبد الستار سمیت درجنوں عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ہوٹل کے ہال میں فضا “مریم نواز زندہ باد” اور “نواز شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ کارکنان ہاتھوں میں بینرز اور سبز ہلالی پرچم تھامے، خوشی کا اظہار کرتے اور والہانہ انداز میں نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) جنوبی کوریا کے صدر راجہ عامر اقبال بھی خصوصی طور پر جاپان پہنچے اور مریم نواز شریف کو خوش آمدید کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ دورہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔
اہم خبریں سے مزید