برلن(نیوز ڈیسک)چین نے تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک ایرانی جوہری معاملے کا سیاسی حل نہ ملنے پر تہران کے خلاف دوبارہ پابندیوں کے نفاذ پر ہونے والے اتفاق رائے پر تنقید کی ہے۔جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابقچین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ چینی بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی مخالفت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس سے فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پابندیاں دوبارہ عائد کرنا،بات چیت کے جلد از جلد دوبارہ آغاز کی سفارتی کوششوں کے لیے سازگار نہیں ہے۔