اسلام آ باد ( نیو ز ر پورٹر)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر ،سوات ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ و دیگر علاقوں اور کشمیر و گلگت بلتستان میں قیمتی جانوں اور گھروں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔