ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار ) صحبت پور کے علاقےمیں نامعلوم افراد نے کاشتکار کے گھر پر ہینڈ گرینڈ پھینک دیا جس کے پھٹنے سے دو کسان شدید زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے مال مویشی بھی مر گئے۔ پولیس حکام کے مطابق صحبت پور کے علاقے گوٹھ زین العابدین کے مقام پر نامعلوم افراد محمد عثمان نامی شخص کے گھر پر دو ہینڈ گرینڈ پھینک کر فرار ہو گئے دھماکے سے دو کسان شدید زخمی ہو گئے جبکہ گھر میں موجود بھینس گائے بھی مر گئیں ۔ واقع کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔