• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے اور سری لنکن ائر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے اور سری لنکن ائر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ ،پی آئی اے سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ائر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی معاہدے کے تحت لاہور میں سری لنکن کی چار ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گاپی آئی اے کی انجنئیرنگ خدمات سے استفادہ کرنا پی آئی اے کی انجنئیرنگ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے لاہور ائر پورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں سر ی لنکن ائر لائن کے عملہ کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا پی آئی اے انجینئرنگ پہلے ہی کئی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید