سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار) سانگھڑ, کھپرو اور اس کےگرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار برسات کے نتیجے میں تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے باعث برسات کھیتوں کھلیانوں اور کاٹن جنرس فیکٹریوں میں کھلے آسمان تلے رکھی ہوئی لاکھوں من کپاس کے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا. دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی حیسکو انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی جس کے نتیجے میں تعلقہ سانگھڑ اور تعلقہ کھپرو اندھیرے میں ڈوب گئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا. دوسری جانب برساتی پانی کی نکاسی کرنے والا بلدیاتی عملہ فیلڈ سے غائب نظر ایا جس کی وجہ سے بے قابو برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جبکہ دوسری جانب تیز بارش کے باعث شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اندھیرے کی پروا کئے بغیر رات گئے تک خوب انجوائے کیا۔