• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوستہ محمد کے علاقے میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، ڈیوٹی افسر سمیت 5 افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) اوستہ محمد کے علاقے میں نامعلوم افراد کے پولیس موبائل وین پر دستی بم سے حملے میں ڈیوٹی آفسیر اور تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں دو راہگیر بھی شامل، ایک زخمی کی حالت نازک، ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق اوستہ محمد کے علاقے ریلوے پھاٹک کے مقام پر معمول کے مطابق گشت کرنے والی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے ڈیوٹی آفسیر قادر علی پولیس اہلکار بہرام خان اور عبدالنبی اور دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقع کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی زخمیوں کو طنی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کردئیے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید