• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا یمن میں حوثیوں کے پاور اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یروشلم(اے ایف پی) اسرائیل نے یمن میں حوثیوں ایک پاور اسٹیشن کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں اسرائیلی فورسز نےدعویٰ کیاہےکہ حملے میں حوثیوں کے زیرقبضہ علاقے میں ایک توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے مقام کو نشانہ بنایا گیاتاہم علاقے کا نام نہیں بنایا گیا۔حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی نے ایک سول ڈیفنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ "حزیز پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔" یہ پاور اسٹیشن شہر کے جنوب میں واقع ہے۔فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔غیرملکی میڈیا نے اس مقام پر نمایاں نقصان کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ 2023میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل-حماس جنگکے آغاز کے بعد سے، حوثیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل پر مسلسل میزائل اور ڈرون فائر کئے ۔ا سرائیل نےحالیہ اقدام کو حوثیوں کے حملوں کا جواب قراردیاہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اتوار بھی یمن سے فائر کئے گئے ایک اور میزائل کو روکا گیا ہے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید