• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کیلئے ’نیٹو اسٹائل‘ سکیورٹی ضمانتوں کا امکان، یورپی کمیشن کا خیرمقدم

برسلز(نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے کہ روسی یوکرینی تنازعے کے حل کے عمل میں یوکرین کو اس کی سلامتی سے متعلق ’نیٹو اسٹائل‘ سکیورٹی ضمانتیں دی جا سکتی ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ نے صدر زیلنسکی سے اپنی برسلز می ہونے والی ملاقات میں کہا، ’’ہم اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ اس بات پر آمادہ ہیں کہ یوکرین کے لیے نیٹو اتحاد کے آرٹیکل پانچ کی طرح کی سکیورٹی ضمانتوں میں امریکہ بھی اپنا حصہ ڈالے اور پھر ساتھ ہی اس میں اپنی رضامندی سے ایسے ممالک بھی شامل ہوں، جن میں یورپی یونین بھی ایک بلاک کے طور پر شامل ہو گی۔‘‘واشنگٹن میں کل صدر زیلنسکی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر کئی دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ یورپی کمیشن کی صدر فان ڈئر لاین بھی ذاتی طور پر موجود ہوں گی۔یوکرینی صدر اس وقت برسلز میں ہیں، جہاں وہ یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آج واشنگٹن میں صدر زیلنسکی کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے صرف ایک روز قبل عمل میں آ رہی ہیں۔ 

دنیا بھر سے سے مزید