کراچی(نیوزڈیسک)کویت میں 23 اموات کے بعد غیرقانونی شراب کی پیداوار اور فروخت کے الزام میں 67افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کویتی حکام نے 67افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر مقامی طور پر تیار کردہ الکحل مشروبات تیار کرنے اور تقسیم کرنے کا الزام ہے جس میں حالیہنوں میں 23افراد ہلاک ہوئے۔ان میں ایک بنگلادیشی شہری بھی شامل ہے جسے مجرمانہ نیٹ ورک کا سربراہ کہا جاتا ہے۔