ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ، ٹمبر مارکیٹ کے سنیئرنائب صدر قمرزمان خان، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی،گیس پٹرولیم مصنوعات،آٹا، گھی چینی کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی کا اعلان کرے نہ کہ مزید معاشی مشکلات کا شکار کیا جائے کہ جس کی وجہ سے آج مڈل کلاس طبقہ بھی معاشی طور پر شدید پریشانی کا شکار ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے مارکیٹس اور بازاروں میں کاروبار زندگی متاثر ہو چکے ہیں شہری مہنگائی کی وجہ سے بازاروں کا رخ نہیں کر رہے ایسے حالات میں تاجر برادری کہاں سے اخراجات پورے کرے۔