• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: جشنِ آزادی کے موقع پر شاندار نیزہ بازی میلے کا انعقاد

فرانس میں جشنِ آزادی کےموقع پر یورپ بھر میں مشہور نیزہ بازی کے میلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ 

میلے کے چیف آرگنائزر چوہدری اشرف عارف سرمد جشنِ آزادی نیزہ بازی میلہ فرانس کو کامیاب بنانے پر شرکا سے اظہار تشکر کیا۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فرانس میں پاکستانی ثقافتی پروگرام نیزہ بازی کے فروغ کے لیے اسپین سے گھوڑے خرید گئے جبکہ میلے کے انعقاد کے لیے فرانسیسی کمیونٹی کے ذمہ داروں سے باقاعدہ گراؤنڈ حاص کیا گیا، جہاں وقتاً فوقتاً شوقین افراد کو تربیت کا موقع میسر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ صوفی محمد عارف مرالہ بزرگوار کی دعاؤں اور سرپرستی کا نتیجہ ہے۔ انہوں تعاون کرنے پر چوہدری لیاقت شیر اسماعیلہ، چوہدری سجاد نمبردار منیووال، چوہدری الطاف احمد بھاگو گوسپت پوراس کا شکریہ ادا کیا۔ 

مہمان خصوصی چوہدری پرویز اقبال لوہسر، چیرمین ای یو پاکستان فرینڈ شپ کا بھی شکریہ ادا گیا۔ 

پروگرام کے چیف آرگنائزر چوہدری اشرف عارف مرالہ کو یورپ بھر سے نیزہ بازی کے شائقین نے نیزہ بازی میلے کے انعقاد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے اس کے ذریعے پاکستان اور اس کی ثقافت کو اجاگر کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید