• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں نہ رک سکیں، کار، 21 موٹرسائیکل، 27 موبائل فونز غائب

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 65 وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار،21موٹر سائیکل ، 27موبائل فونز اڑا لئے گئے،2موٹر سائیکل8 موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ7موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے، جڑواں شہروں میں دو دکانوں اور30گھروں کے تالے ٹوٹ گئے، تھانہ سٹی کے علاقے بازار کلاں میں شیخ خضر ندیم کی جیولری شاپ کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ساڑھے25ل اکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے چلتے بنے مسروقہ زیورات کی مالیت19 لاکھ80ہزار روپے بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، وفاقی دارالحکومت میں 10 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار اور ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر جبکہ 5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے، تھانہ شالیمار کے علاقے سے کار ، تھانہ شمس کالونی کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے ایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ہے ۔ تھانہ مارگلہ سے دو موٹر سائیکل جبکہ تھانہ رمنا ،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ بھارہ کہو کے علاقوں سے ایک ایک موٹر سائیکل چوری کر لیا گیاہے ۔ ،تھا نہ کراچی کمپنی اور تھانہ ہمک کے علاقوں میں دو گھروںکے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید