راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں شہری 4 گاڑیوںاور 18 موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئےراولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 12 موٹرسا ئیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال میں محمد عظیم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی10ہزارروپے ،تھانہ بنی کے علاقہ کرتارپورہ میں یاور نواز سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ورقم 15ہزارروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب مدعی واحد اللہ سے گن پوائنٹ پر 10ہزارروپے اور موبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ چونگی کے قریب امان انور سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ اٹک پٹرول پمپ کے قریب شہری سے گن پوائنٹ پرموبائل ،تھانہ چونترہ کے علاقہ سروبہ میں ذیشان سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل 125 اور موبائل فون چھین لیاگیا و دیگر علاقوں سے چوری کرلی گئی ۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی چوری کی 12 وارداتوں میں 3 کاروں6 موٹرسائیکل، قیمتی موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دئیے گئے، کار چوری کے مقدمات تھانہ مارگلہ ، تھانہ گولڑہ اور تھانہ لوئی بھیر میں جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ آبپارہ ، تھانہ کوہسار ، تھانہ سمبل ، تھانہ کورال اور تھانہ بھارہ کہو میں درج کروائے گئے ۔