راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی کوالرٹ کردیاگیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے ضلع بھر میں کوڈ ریڈ نافذ کر دیا،ریسکیو اہل کاروں کی تمام چھٹیاں منسوخ، 100 فیصد حاضری ی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ،بوقت ضرورت ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے، بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ،ریسیکیوترجمان کاکہنا ہے کہ عوام مون سون موسم کے دوران انتہائی احتیاط برتیں،والدین دوران بارش بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبوں کے پاس ہر گز نہ جانے دیں،بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کریں، غیر ضروری جلدی سے گریز کریں ،اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ، بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں،شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے خطرات کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر نہ جائیں ، ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔