• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کے اے ایس آئی کے بیٹے اور پڑوسی کومحبوس رکھنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی کے اے ایس آئی کے بیٹے اور اس کے پڑوسی کو رسیوں سے باندھ کرگھرمیں محبوس رکھنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ دھمیال کو شکیل احمدنے بتایاکہ قائداعظم کالونی لین نمبر3راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں اور سی ٹی ڈی ڈسٹرکٹ آفس میں بطور اے ایس آئی تعینات ہوں میرا بیٹا ہمراہ پڑوسی زین نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں گئے تو مستقیم نامی شخص جوکہ ہماری گلی میں پیچھے والی سائیڈ پر رہتا ہے دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ آیا جومیرے بیٹے اور میرے پڑوسی کے بیٹے زین کواور دیگر نامعلوم اشخاص کے ہمراہ مسجد سے اغواء کرکے لے گیا اور مستقیم نے اپنے گھر کے اندر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر انہیں رسیوں سے باندھ دیا ۔
اسلام آباد سے مزید