• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی علماء یونٹ سیکرٹری اطلاعات حافظ عمر شاہد فائرنگ سے شہید

اسلام آباد خصوصی نامہ نگار سنی علماء یونٹ عثمانی شہید ترنول کے سیکرٹری اطلاعات حافظ عمر شاہد نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی مولانا عبدالرحمن معاویہ سمیت درجنوں کارکن پمز ہسپتال پہنچ گئے اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش وصول کرلی گئی۔ حافظ عمر شاہد کو ڈھوک پراچہ ترنول کی حدود میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا، سنی علماء یونٹ عثمانی شہید ترنول کے سیکرٹری اطلاعات حافظ عمر شاہد شہید کی نماز جنازہ اتوار رات آٹھ سنگجانی ٹول پلازہ نزد ڈی 17 میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے بعد قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید