راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں چاقو، ہاکیوں اور ڈنڈوں سے وار کرکے 5افراد کو شدید زخمی کردیاگیا، تھانہ نیوٹاؤن کو ملک بابر نے بتایاکہ سعد، آفتاب اور حنظلہ جو کہ ڈھوک حیات میں ہمارے محلہ دار ہیں کو تقریباً 30سے 40 لڑکوں نے آ کر گالم گلوچ کی اور مارنا شروع کر دیا شور شرابہ پر میرے بیٹے اسامہ بابر ،عبدالرحمن، عاقب، احمد علی، عثمان وغیرہ نے دیگر محلہ داروں کے ہمراہ انہیں چھڑانے کی کوشش کی تو دو لڑکوں طیب یوسف و احسن نے اسامہ بابر کو پکڑ لیا جب کہ شاہ زیب نے پیٹ میں چاقو مارا اور دوسرا چاقو چھاتی پر مارا جو اسے دل کی جانب لگا جس سے اسامہ شدید زخمی ہو کر گر گیا۔