راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ماراگیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقہ میں رات گئے 2موٹر سائیکلوں پر سوار 5ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عمر عرف ٹائیگر کے نام سے ہوئی جو قتل، وہیکلز چوری، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ تھا، وہ اسلحہ کی نوک پر علاقہ میں دہشت پھیلاتا اور شہریوں کو ڈراتا دھمکاتا بھی تھا، پولیس کاکہناہے کہ مذکورہ ملزم قتل کے مقدمہ میں پولیس حراست میں تھا جسے اسکے ساتھیوں نے مسلح مزاحمت کرکے فرار کروایا تھا، پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔