• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالیں عوام کو تحفظ فراہم کریں، احمد اقبال رضوی

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بھی شرکت، آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کا عذاب پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ قربانیاں دے رہے ہیں، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہوکر مشترکہ جدوجہد کا ہے، ہمیں متحد ہوکر ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں اور دہشت گردی کے سرپرست عناصر کے خلاف عملی اقدام اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادِ بین المسلمین اور قومی یکجہتی ہی وہ بنیاد ہے جس پر ایک پرامن پاکستان کی عمارت کھڑی کی جا سکتی ہے، گزشتہ ایک سال سے ٹل پارہ چنار روڈ بند ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
اسلام آباد سے مزید