• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے تیز بہاؤ سے اڈیالہ روڈ کے ٹیلے پر محصور ہو نے والے 2افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ایک ٹیلے پر محصور ہو نے والے 2افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا،ریسکیو 1122کے مطابق اتوار کو اڈیالہ روڈ پر دو افراد پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ایک ٹیلے پر محصور ہو گئے،ایمرجنسی کال موصول ہونے پر فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دونوں افراد مویشی چرا رہے تھے کہ اس دوران اچانک پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے پھنس گئے، ریسکیو اہل کاروں نے کشتی کااستعمال کرتے ہوئے دونوں افراد کو بحفاظت سیلابی ریلے سے نکال لیا۔
اسلام آباد سے مزید