• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت صورتحال یومیہ بنیاد پر مانیٹر کررہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا آسان نہیں ہے‘یہ ہمیشہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہوتا ہے تاہم امریکا روزانہ کی بنیاد پر پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہےجبکہ وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو کا کہنا ہے کہ انڈیا کو عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی امریکی کمپنیوں کیلئے خطرناک قدم ہو سکتا ہے‘بھارت کو روس سے خام تیل کی خریداری لازمی بند کرنا ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ ہماری مسلسل نظر ہے کہ پاک بھارت کے درمیان کیا ہورہا ہے‘امریکا دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر سے متعلق ہر پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے‘ جنگ بندی تب ہی ممکن ہے جب دونوں فریق آپس میں لڑائی روکنے پر رضا مند ہوں اور روس نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید