• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران زرعی تعاون کے نئے دور میں داخل

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی تعاون نئے دور میں داخل‘ تاریخی تجارتی معاہدے طےپاگئے ‘ایران نے بڑی مقدار میں چاول اور ملکی ضرورت کا 60فیصد گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی کرادی۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے ایران میں اعلیٰ سطح وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔رانا تنویر حسین نے بتایا کہ ایران نے اپنی چاول کی بڑی درآمدات پاکستان سے خریدنے پر اتفاق کیا ہے‘پاکستانی آموں کی برآمدات میں رکاوٹیں ختم کی جائیں گی، ایران نے آموں کے درآمدی پرمٹس اور زرمبادلہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، مذاکرات میں گوشت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید