اسلام آباد (ساجد چوہدری )آڈیٹر جنرل آفس نے بھی مقبول احمد گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ڈائریکٹر(ایڈمن) اے جی پی آفس رانا محمد عثمان کے دستخطوں سے 18اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی طرف سے پہلے ہی آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے گریڈ 22کے افسر کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل آف پاکستان چار سال کیلئے تقرری کی جا چکی ہے ، وہ اپنا یہ عہدہ موجودہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مدت پوری ہونے پر سنبھالیں گے ، جیسا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 9اگست کے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے ۔