اسلام آباد(رانا غلام قادر ) سینئر ایسوسی ایٹ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم آفس نے استعفیٰ دیدیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وزیراعظم نے سینئر ایسوسی ایٹ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم آفس ارسلان احمد کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ارسلان احمد کا استعفیٰ رواں برس 23 جولائی 2025 سے منظور کیا گیا ۔ علاوہ ازیں سیکشن افسر کابینہ ڈویژن محمد اویس طارق کی 25 اگست 2025 سے 25 اگست 2027 تک کی 2 سالہ تعلیمی رخصت منظور کر کے اُنہیں او ایس ڈ ی بنایا گیا ۔ وہ جاپان کی انٹر نیشنل یو نیو رسٹی سے پبلک مینجمنٹ اینڈ پالیسی اینلیسز میںماسٹرڈ ڈگری کرنے جارہے ہیں۔