ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت کلینک ان وہیلز پروگرام بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ چیف منسٹر کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت صحت کی سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مریضوں کا بوجھ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت پر کم ہوا ہے،اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کلینک آن وہیلز میں معمولی بیماریوں کا علاج، حمل اور زچگی کے بعد کی دیکھ بھال، زچگی کے کیسز کا ریفرل، دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن، پانچ سال سے کم بچوں کی غذائی جانچ و علاج، ہیپاٹائٹس بی اور سی، ملیریا، شوگر اور ہیموگلوبن کی ٹیسٹنگ کی سہولیات موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع ملتان میں 24 دیہی وہیکلز، چار ایف ایم ایچ یو اور چار یو ایس جی وہیکلز فنکشنل ہیں۔