ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں جونئیر کلرک سے سینئر کلرکوں کی چار خالی اسامیوں پر محکمانہ ترقی دینے کیلئے اجلاس کل 20 اگست 2025 کو منعقد ہوگا ۔اس حوالے سے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔جس کے چیئرمین ایم ایس ڈاکٹر راوئوامجد علی ،جبکہ ممبران میں اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان ، جاوید اختر،نرسنگ سپرنٹینڈنٹ نشتر ہسپتال ،سپرنٹینڈنٹ اور اکاؤنٹ آفیسر شامل ہیں ۔