ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن اور پیرافورس کی شہر بھر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف سخت کارروائیاں ،پختہ تجاوزات مسمار ،فٹ پاتھوں پر قبضے واگزار کراتے ہوئے بھاری سامان قبضہ میں لیکر ضبط کرلیا گیا ،اندرون حسین آگاہی میں بھی ترپالیں اور شیڈ گراد یئے گئے ،حسن پروانہ اور ٹیپو سلطان کالونی کی سٹرکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات مسمار کردی گئیں ۔گزشتہ روز اے سی سٹی ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان ، سینئر سپرٹینڈنٹ میونسپل کارپوریشن مظہر نواز خان کی سربراہی میں انچارج پیرا فورس ،سپروائزر اینٹی انکروچمنٹ سکواڈملک ارشد پہلوان ودیگر عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کیخلاف سخت کارروائی کرتےہوئے بھاری سامان قبضہ میں لےلیا ہے۔حسین آگاہی سے لیکر جامعہ مسجد ولی محمد تک ترپالیں شیڈ گرا دیئے گئے اور پختہ تجاوزات مسمار کرتے ہوئے بھاری سامان ضبط کرلیا گیا ۔