• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وفاقی وزیر سید تنویر گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک بحالی امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید غلام یزدانی گیلانی‘ ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری اور آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور تاجر رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر و صدر انجمن اسلامیہ سید تنویر الحسن گیلانی کی دینی، ملی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم سچے عاشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ انسانیت کے علمبردار تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چیئرمین ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس و دعائیہ اجتماع میں کیا ۔ آخر میں صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران الحسن گیلانی نے اجتماعی دعا کروائی۔
ملتان سے مزید