• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف تھانوں میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23 مقدمات درج

ملتان)سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ نیوملتان کے علاقے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر سہیل اکرم سے موبائل چھین کر فرار تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد اسامہ سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی 7ہزار سمیت دوموبائلزفونز چھین لیئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے احمد حسن کا موبائل جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان لے گئے جبکہ بی زیڈ کے علاقے محمد آصف کے گھر سے نقدی ،طلائی زیورات وغیرہ راحیل خان کی موٹرسائیکل کوتوالی کے علاقے حاجی محمد خان کا موبائل الپہ کے علاقے نوید نسیم کا میٹر بجلی محمد الطاف کے گھر سے نقدی طلائی زیور موٹرسائیکل گھریلوں سامان مخدوم رشید کے علاقے محمد یاسین کی آرٹیفیشل جیولری حاجرہ بی بی کی نقدی 45ہزار دیگر سامان بستی ملوک کے علاقے عظمت حسین شاہ کی کار مالیت 10لاکھ سٹی شجاع آباد کے علاقے عبید الرحمن کی موٹرسائیکل صدر جلالپور کے علاقے غلام شبیر کی نقدی و موبائل سٹی جلالپور کے علاقے منیر احمد کی 30مرغیاں کینٹ کے علاقے نوید نادر کا موبائل قطب پور کے علاقے عمر دراز کی موٹریں شاہ زیب کا موبائل شاہ شمس کے علاقے دلاور علی کی بکری یامین کی نقدی و موبائل ممتاز آباد کے علاقے اشرف شہزاد کی نقدی 13ہزار نیوملتان کے علاقے علی حسن کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے محمد اختر کا موبائل اور سیتل ماڑی کے علاقے رانی کا گھریلوں سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید