• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہری پانی کی چوری کا الزام، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) نہری پانی چوری کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بدھلہ سنت پولیس کو عادل حسن گیلانی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے نہری پانی چوری کرکے رقبہ کی آبپاشی کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کینٹ پولیس کو محمد سعید خان نے بتایا کہ ملزم محمد شفیق نے غیر قانونی طریقے سے پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے عوام الناس سے زبردستی اضافی پیسے بٹورتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد جبکہ 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید