ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے اردل روم کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس ملازمین کی محکمانہ اپیلوں کی سماعت کی گئی۔اردل روم کے دوران مختلف ملازمین کی جانب سے سزاؤں میں نرمی اور فیصلوں پر نظرثانی کی درخواستیں پیش کی گئیں، جن پر سی پی او ملتان نے تفصیلی غور کیا۔ متعدد ملازمین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزاؤں میں نرمی کی گئی۔