ملتان( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدر و سٹی صدر ملتان عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی ہمیشہ خدمت کی اور آج بھی ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران منظور اباد کے اشرف پہلوان انصاری کو صدر منتخب ہونے اور ملتان سٹی کا نائب صدر بننے پر دیے گئے عشائیہ میں خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر انجمن تاجران منظور آباد کے جنرل سیکریٹری رانا ارشد،سینئر نائب صدر محمد طارق شریف،سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالستار انصاری،گروپ لیڈر عباس انصاری،چیئرمین محمد رفیق بٹ ودیگر تاجران بھی موجود تھے۔